ایس آئی او ‘چراغ فیسٹیول’ 19 تا 21 اکتوبر : اپنے اپنے ‘چشم و چراغ’ کو لیکر ‘چراغ فیسٹیول’ ضرور پہونچیں

Asia Times Desk

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز ) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا دہلی یونٹ بچوں کے لیے ‘چراغ فیسٹیول’ ،منعقد کر رہا ہے یہ سہ روزہ فیسٹیول 19 تا 21 اکتوبر کو کیمپس جماعت اسلامی ہند ابوالفضل انکلیو میں ہوگا  ۔ جس میں تقریباً دو ہزار طلبہ کی شمولیت متوقع ہے۔ یونٹ کے صدر شاداب احمد نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو میں فیسٹیول کی تفصیلات بتائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں  بچوں کے لیے مختلف پروگرام اور کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ قرأت، ترانے، کوئز، بیت بازی، کہانی ، رِیس، ڈبیٹ، مضمون نویسی، ڈرائنگ وغیرہ کے علاوہ اور بھی مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

اس پروگرام میں شامل ہونے والے ہر طالب علم کو سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا اور مقابلوں میں کام یاب ہونے والے طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا.

ہم سبھی جانتے ہیں کہ یہی بچے مستقبل کے معمار ہیں. ان کی ذہنی ،جسمانی نشو نما پورے معاشرے کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔  اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی خیال رہے اور فکر ہونی چاہئے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اسلامی اقدار کی بنیاد پر ہو۔

فیسٹیول کو آرڈینیٹر  امرو القیس نے بتایا کہ  یہ فیسٹیول نہ صرف بچوں کی فکری و علمی تربیت کا ایک اچھا ذریعہ ہے ، ان کے تعلیمی سفر میں بھی معاون ہے ۔ بہتر ہوگا کہ والدین بچوں کو اچھا کیریر بنانے کی ترغیب کے ساتھ انہیں ایک اچھا ذمہ دار شہری بننے کی بھی ترغیب دیتے رہیں ۔  یہ فیسٹیول بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے اسے پروان چڑھانے ان میں قائدانہ صلاحیت پیدا کرنے میں اہم رول ادا کر ے گا ۔

واضح ہو کہ ایس او نے ہر سطح پر، یونٹ سے لے کر نیشنل سطح پر ایک سرکل JAC(جونیئر ایسوسی سییٹ سرکل) قائم کر رکھا ہے۔  ایس آئی او کی جانب سے ہندوستان بھر میں قائم یہ حلقے نہ صرف یہ کہ بچوں کے ذہنوں کو اسلامی رنگ میں رنگنے کی کوشش کرتے ہیں، بلکہ ان کے لیے ان کی دل چسپی سے متعلق مختلف اوقات میں مختلف قسم کی ایکٹیویٹیز، سمر کیمپ، امتحان کی تیاری سے متعلق ورکشاپ، اور دیگر متعلقہ پروگرام کے علاوہ ان کی دل چسپی کے لیے رائیٹنگ کمپٹیشن، ٹورنامنٹ، اسلامک کویز، سیرت کویز، ترانہ، اور قرآت وغیرہ کے کمپٹیشن بھی منعقد کیے جاتے ہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *