ایس آئی او کے نیشنل پریسی ڈینٹ ‘نہاس مالا’ کا صدارتی خطاب ایشیا ٹائمز پر  پڑھیں

یہ سفر امیدوں کا سفر تھا ، جدوجہد کا سفر تھا ،قربانیوں کا سفر تھا ،ہم اسی مشن اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں / نہاس مالا'

admin

نئی  دہلی : (ایشیا ٹائمز اسپیشل )  ایس آئی او کے پروعزم حوصلہ مند نوجوانو دہلی کی سرزمین پر آپ کا استقبال ہے ۔ ایس آئی او کے قیام کے وقت ہمارے بزرگوں نے ایک خواب دیکھا تھا اس کارواں کا ایک رخ طے کیا تھا ہم اسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ یہ سفرشروع ہوئے اب 35 برس ہوچکے ہیں ۔

یہ سفر امیدوں کا سفر تھا ، جدوجہد کا سفر تھا ،قربانیوں کا سفر تھا ،ہم اسی مشن اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ہمارے بزرگوں نے طے کیا تھا کہ سماج کی تشکیل نو کے لیے طلبہ و نوجوانوں کو تیار کیا جائے ، مولانا ابواللیث اصلاحی ندوی رحمتہ اللہ علیہ نے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی کے تجربات کی بنیاد پر یہ یقین رکھتا ہوں ، انشا اللہ اس تنظیم کو اور اس کے کارکنوں کو اللہ کی تائید اور نصرت حاصل ہوتی رہے گی ۔

آج انہی بزرگوں کی دعاوں کا اثر ہے کہ آج ایس آئی او ایک منظم تنظیم بن چکی ہے ۔ جوہر محاذ پر اپنا اثر رکھتی ہے ، ہر میدان مین دخل رکھتی ہے چاہے وہ تعلیمی ایشو ہو یا طلبہ کے ساتھ زیادتی ہو ، ظلم و تششد کے واقعات ہوں یا پالیسی میکنگ ڈبیٹ ہو مسجد ہو یاسڑک کی لڑائی ہو ایس آئی او ہر جگہ آپ کو نظر آئے گی ۔ ہم اپنی صلاحیت اور افرادی قوت کے اعتبار سے کام کر رہے ہیں ۔

آج دہلی میں  جماعت اسلامی ہند کے کیمپس میں ” عزت نفس کی بازیافت اور مستقبل کی تعمیر” کے نعرے کے تحت ہم یہاں جمع ہوئے ہیں ۔

ہمارے لیے سرچشمہ ہماری تاریخ ہے ۔ ہماری ملت میں ایسے لوگ ہیں جو یہ سمجھتے ہیں اگر ہم اس راہ پر چلیں گے  تو ہمارے سامنے بہت ساری دشواریاں کھڑی ہوں گیں ۔ آگے چلنا بہت مشکل ہوگا  ۔ جبکہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے جس نے تم پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے وہ آپ کے ساتھ ہے ہرگز کافروں کی بات نہ مانو جدوجہد کا راستہ اختیار کرو۔

 یقینا یہ فتنہ کا بہت نازک ترین دور ہے ،لیکن آپکے لیے مصائب کے دور میں قرآن مجید ہدایات کرتا ہے ،ہمیں  اپنی کمزوریوں کی خود احتسابی کرنی ہوگی ۔ گزشتہ ستر برس سے ہم  آرٹیکل 25 کو لیکر اپنے حقوق کی لڑائی لڑتے  رہے ہیں۔  ہم اپنا یہ جائزہ لیں کہ ہم کہاں ہیں ہماری کامیابی کا فیصد کیا ہے ۔

 اس لیے میں اس اسٹیج سے نئی نسل سے یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی کوششوں کا جئزہ لیں ، یقنا ہمیں بہت سے مسائل سے گزرنا ہوگا ، کیونکہ اللہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ اپنے دعوے میں سچا کون ہے اور جھوٹا کون ہے ۔

جو چیز آپ کو ناگوار گزرتی ہو ہو سکتا ہے یہ آپ کے لیے بہتر ہو۔ ہم اپنے ایس آئی او کے نوجوانوں کے ذریعے اس ملت یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس نازک دور میں بھی ہم اللہ کے مشن کو لیکر اٹھیں اور اللہ کی راہ میں ہمیں جو بھی قربانیاں دینی پڑیں اس کے لیے تیار رہیں ۔

 اللہ سے دعا ہے ہمارے کیڈرس ،والینٹئرس اس می راہ میں جو کوشش کر رہے ہیں اللہ ان کی کو ششوں کو قبول فرمائے ۔

#LIVE Session ll‘Reclaiming Dignity Designing Future’SIO All India Conference 2018 FEB 23,24,25 @ New Delhi

Posted by SIO of India on Friday, 23 February 2018

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *