سوامی وویکانند کی تقریر کو اسکولی نصاب میں شامل کیا جائے گا

Asia Times Desk

کولکتہ،  (یو این آئی) مغربی بنگال حکومت نے امریکہ کے شکاگو میں عالمی مذاہب کی تقریب میں سوامی وویکانند کی پرجوش تقریر کو اسکولی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی نے بتایا کہ سوامی وویکانند کی تقریر والی چھوٹی کتابوں کو اسکولی طلبا میں مفت تقسیم کیا جائے گا اور اس کا مقصد طلبا کو اخلاقی طورپر بہتر انسان بنانا ہے۔ ا سکے علاوہ دیگر سماجی مصلح افراد کی زندگی سے متعلق باتوں، ان کے کاموں اور پیغامات کو بھی اسکولی نصاب میں جگہ دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ماہرین کی ایک کمیٹی اس معاملہ پر غور کررہی ہے اور اس سلسلہ میں جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا ۔ یہی کمیٹی ان کتابوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی جن میں ان چیزوں کو شامل کیا جائے گا۔ کمیٹی یہ بھی فیصلہ کرے گی کہ انہیں کس کلاس سے شروع کرنا ہے اور اس سلسلہ میں کمیٹی کی حتمی رپورٹ کو وزیراعلی ممتا بنرجی کے سامنے رکھا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے کہاکہ گزشتہ چار دہائیوں میں سماجی مصلحین کے پیغامات کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے کوئی بھی خاص کام نہیں کیا گیا ہے اور اب وزیراعلی نے اس سمت میں پہل کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *