ورلڈ ایکسپو 2020: 20 اکتوبر 2020 سے متحدہ عرب امارات میں دبئی کر رہا ہے میزبانی

Ashraf Ali Bastavi

 نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز) آئندہ برس  20 کتوبر کو متحدہ عرب امارات میں دبئی کے زیر اہتمام ورلڈ ایکسپو 2020 ہوگا ، دارالحکومت دہلی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹراحمد البنا نے 21 اکتوبر کو ہوٹل لیلا پیلیس میں منعقد  پریس کانفرنس میں ورلڈ ایکسپو 2020  کا باقاعدہ اعلان کیا اورمیڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا

انہوں نے کہا کہ اس ایکسپو سے دنیا کو نہ صرف نئے کاروباری مواقع میسر آسکیں گے بلکہ دنیا بھر کی ثقافتیں بھی ایک دوسرے کے قریب آئیں گیں۔ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مستحکم

کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدام کو سراہا 

ویڈیو رپورٹ دیکھیں 

اس ایکسپو میں دنیا کے 134 ممالک حصہ لیں گے ۔ اس موقع پر موجود ، فکی  کے سکریٹری جنرل دلیپ چنائے نے کہا کہ فکی  کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ہندوستانی کمپنیوں کی شرکت کو یقینی بنائے ۔

 اس ایکسپو میں مرکز اور سبھی ریاستی حکومتیں سرگرم شرکت کریں گیں مسٹر دلیپ چنائے  نے ایکسپو میں  ریاست جمو و کشمیر کی شرکت کوبے حد اہم اور ضروری قرار دیا ۔

 
اکتوبر 2020 سے شروع ہونے والا یہ ایکسپو 21 اپریل 2020 تک جاری رہے گا۔  حکومتی اداروں سے وابستہ معاشیات کے ماہرین کا خیال ہے کہ دبئی  ایکسپو سے بھارت کی گرتی معیشت کواٹھانے میں بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔ بھارت نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سال 2025 تک 5 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہونچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ دبئی کا یہ ورلڈ ایکسپوکیا بھارتی معیشت کو سہارا دے سکے گا ہم اپنے  مقصد کو حاصل کرنے میں کتنا کامیاب ہو پائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *