میانمار کی عدالت نے ترکی ریڈیو ٹیلیویژن کے انگلش چینل کے ملازمین کو دو ماہ قید کی سزا سنادی

میانمار کی عدالت نے ترکی ریڈیو ٹیلیویژن کےانٹر نیشنل انگلش ٹیلیویژن چینل ٹی آر ٹی ورلڈ کے ملازمین کو بلا لائیسنس ڈرون کیساتھ تصویریں اتارنے کے الزام میں دو دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔

Ashraf Ali Bastavi

 استنبول : (ٹی آر ٹی ) میانمار  کی عدالت نے  ترکی ریڈیو ٹیلیویژن کےانٹر نیشنل انگلش ٹیلیویژن چینل  ٹی آر ٹی ورلڈ کے  ملازمین  کو بلا لائیسنس ڈرون   کیساتھ تصویریں اتارنے کے الزام میں  دو دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔

میانمار کے محکمہ پولیس  کے ایک افسرسین عنگ نے بتایا ہے کہ ٹی آر ٹی ورلڈ کے  ملازمین  نے  پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ڈرون کیساتھ تصویریں لی ہیں   جس کی وجہ سے انھیں  27 اکتوبر کو حراست میں لیا گیا تھا ۔

 عدالت نے انھیں دو دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔    غیر قانونی طور پر ملک میں ڈرون لانے کی وجہ سے 16 نومبر کو وہ  دوبارہ عدالت میں پیش ہونگے  اور اگر جرم ثابت ہوا تو  انھیں تین سال قید کی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے ۔

 دریں اثناء  ٹی آر ٹی ورلڈ  نے اعلان کیاہے کہ دستاویزی فلم بنانے والے صحافیوں  نے میانمار کی وزارت اطلاعات  کو  منظر کشی کرنے کے معاملے میں پہلے سے  مطلع کر دیا  گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *