ایران میں  اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حیات وخدمات پر دوروزہ سیمینار آج

جامعہ ہمدرد میں میں ایران سے آقائی غلام حداد عادل سابق اسمبلی اسپیکر سمیت کئی اہم ہستیاں کر رہی ہیں شرکت

Asia Times Desk

نئی دہلی (ایشیا ٹائمزنیوز بیورو )  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حیات اور کارناموں پر 2 و 3 فروری کو جامعہ ہمدرد نئی دہلی میں منعقد ہونے والے سمینار کے حوالے سے پریس کلب آف انڈیا دہلی میں مجلس علماء ہند،جامعہ ہمدرد یونیورسٹی اور ولایت فائونڈیشن دہلی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے پروفیسر غلام یحیٰ انجم صدر شعبۂ اسلامیات جامعہ ہمدرد نے کہاکہ ہمارے لئے باعث شرف ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی شخصیت پر جامعہ ہمدرد میں اس سمینار کا انعقاد ہورہاہے ۔آیت اللہ خامنہ ای نے صرف ایران ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے اہم خدمات

انجام دی ہیں ۔ان خدمات کا منظر عام پر آنا بہت ضروری ہے ۔

میڈیا کے افراد

مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہاکہ اس کانفرنس کا انعقاد اس لئے ضروری سمجھاگیاکیونکہ آیت اللہ خامنہ ای نے عالم اسلام کو وحدت کی دعوت دی اور عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلمانوں کو متحد کیا ۔

مولانانے کہاکہ آیت اللہ خامنہ ای نے صرف ایران کو ہی نہیں بلکہ دنیا میں جہاں بھی مظلوم ،کمزور اور پسماندہ طبقات کے لوگ تھے انکے حقوق کے لئے آواز بلند کی ۔بعض نام نہاد اسلامی ممالک نے فلسطین ،یمن اور دیگر ممالک کے مسلمانوں اور مظلوموں کے لئے فقط زبانی دعوے کئےمگر ایران نے عملی طورپر انکی حمایت کی اور کررہاہے ۔یہی وجہ ہے کہ عالمی سپر طاقتیں ایران اور رہبر انقلاب اسلامی کے خلاف متحرک ہیں۔

ایران پر پچھلے چالیس سالوں سے اقتصادی پابندیاں عائد ہیں مگر اس نے امریکہ و اسرائیل کے ظلم اور آمریت کے خلاف سرنہیں جھکایا ۔اس لئے آج بھی یہ عالمی طاقتیں ایران  کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں ۔

یہ طاقتیں چاہتی ہیں کہ ملت ایران کے حوصلے اورعزم کو شکست دیدی جائے مگر انکے پاس ایسی مضبوط رہبریت اور قیادت موجود ہے جس نے دشمن کے تمام تر عزائم اور منصوبوں کو خاک میں ملادیا۔

مولانا نے کہاکہ آیت اللہ خامنہ ای کو ہندوستان اور یہاں کے عوام سے بیحدمحبت ہے اس لئے ہندوستان میں انکی حیات اور کارناموں پر یہ کانفرنس رکھی گئی ہے۔

مولانا سید تقی حیدر چیرمین ولایت فائونڈیشن نے صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے اس سمینار کی اہمیت اور افادیت پر گفتگو کی ۔انہوں نے کہاکہ جامعہ ہمدرد اور مجلس علماء ہند کی کوششوں سے یہ سیمنار سے منعقد ہورہاہے ۔

سمینار میں ایران سے آقائی غلام حداد عادل سابق اسمبلی اسپیکر ایران، حاجی مصطفیٰ غلام عباس کویت،مولانا سید ذکی باقری کناڈا، آقائی مہدی مہدوی پورنمائندہ مقام معظم رہبری ہندوستان،مولانا سید کلب جواد نقوی ،مولانا سید حمیدالحسن تقوی ،پروفیسر غلام یحیٰ انجم اور دیگر پروفیسرو علماء حضرات شریک ہورہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *