سرفو سنا ہے اب نیا پاکستان بنڑیں گا

یوسف منہاس

Asia Times Desk

 

فجلو نے اپنے سر سے گندا میلا کپڑا اتار کر سر کھجاتے ہوئے کہا،

‘سرفو سنا ہے اب نیا پاکستان بنڑیں گا۔’

‘ہاں فجلو! ہم کا بھی یہی پتہ چلا ہے کہ اب نیا پاکستان بنڑیں گا’

‘تو سرفو ہم جو سب کچھ لٹا پٹا کے ایہاں پہنچے تھے۔

ستر سال اسے انتجار ماں گجر گئے اب تک کج نائیں بدلا،

اب کیا بدل جاوے گا؟

بٹوارے کے بعد ہم کا مسکلات اور جو پریسانیاں اٹھانا پڑیں، ہم ان کا تو تجکرہ ناں ہی کریں

پر ان دناں کو بھول بھی تو ناں ہی سکتے۔

پر اب یہ نیا پاکستان بناون کے لئے کیا پھر سے مار دھاڑ ہووے گی؟

اگاں لگیں گی؟

بہن بیٹیوں کو جندہ درگور کرنا پڑے گا کا؟’

‘ارا نیئں سرفو اب ایسا کج نائیں ہووے۔

وہ جو عمران کھان نیا پاکستان کی بات کرے تو اس کا مطبل یہ ہووے کہ

اب پاکستان میں ہر چیج بدلی ہوگی،

گریب کو انساپ ملے گا،

تھانہ کچہری میں رلنا نائیں پڑے گا،

بجلی پانی سب کو ملے گا،

ٹیکسوں کا نجام ٹھیک ہو جاوے گا،

نوکریاں سب کو ملیں گی،

اسپتالاں میں دوا دارو اور ڈانگٹر سیب بھی سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرن گے،

جونی ورسٹیاں اسکولاں میں گریب کی بچی بچیاں سب کو داکھلا اور

کسان کو اس کی محنت کا معاوجہ بہتر سے بہتر ملے گا۔

جائج کام کے لئے اب کسی کی منت سماجت اور رسوت نائیں دینی پڑے گی۔

سارے کام قانون کے مطابق ہو جاویں گے۔

قانون سے بڑھ کر کوئی نہ ہوے گا۔’

‘سرفو میں تو کہوں اب اپنی جندگی بھی بدلنے والی ہے۔

میں تو کہووں اوپر والا کھان کو جندگی دیوے۔’

‘وہ تو سب ٹھیک ہے پر

یہ اپوجیسن نے جو رولا ڈال رکھا ہے کہ ہم کھان کو کام نائین کرن دیویں گے،

یہ کیا چاہوں؟

ایہاں آپ تو کج کیا نائیں،

اب دوجے کو کو بھی کج نائیں کرن دیون کی دھمیکیاں دیوں۔

ان کا تو وہ حساب ہو گیا،

کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیواں گے۔

میں تو کہوں تو اب جے وطن گھنڑیں قربانیاں دے کو لیا ہے،

اب اس آجاد وطن کو سب مل کر سجاویں۔

جے ہے اپنی سناخت بھی ورنہ

تو گلامی کی جندگی کسے اچھی لاگے۔

اب ہم سب کو ہوس سے کام لینا ہو گا۔’

بہ شکریہ دنیا تی وی 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *