یو این آئی کے اردو صحافی سعید انجم کا انتقال

Asia Times Desk

 

نئی دہلی23 پریل [یو این آئی] یونائیٹیڈ نیوز آف انڈیا کے اردو صحافی سعید انجم کا آج یہاں انتقال ہو گیا ۔وہ 43 برس کے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

مرحوم کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔ کوئی سات ماہ قبل جب اس عارضے کی تشخیص ہوئی تھی تو پتہ چلا تھا کہ مرض انتہائی مر حلے میں ہے۔

مرحوم کا جسم چونکہ کیموتھراپی کے نقصان کی مدافعت کا متحمل نہیں رہ گیا تھا اس لئے پچھلے ہفتے ڈاکٹروں نے انکی کیمو تھراپی بند کر دی تھی ۔

آج دوپہر میں ایک بجے مرحوم نے داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ ان تمام احباب کو الوداع کہا جن سے وہ بے پناہ محبت کرتے تھے ۔ تدفین کے لئے جسد خاکی ان کے آبائی وطن لے جایا جا رہا ہے۔

سعید انجم 1975 میں بہار کے مردم خیز علاقے ارریا میں 29 مارچ کو پیدا ہوئے تھے۔ گریجویشن کے بعد 2000 میں 23 نومبر کو وہ یو این آئی کی اردو سروس سے وابستہ ہوئے اور آخر دم تک ادارے کی خبر نگاری کے شعبے کو اپنی خدمات سے نوازتے رہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *