سول سروسیز 2019 کے نتائج کا اعلان : کنشک کٹاریہ اول اور جنید احمد نے تیسرا مقام حاصل کیا

 ان کامیاب امیدواروں کی لسٹ میں ZFI  اس میں وہ 18 فیلوز بھی شامل ہیں، جنہوں نے  زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی تربیت گاہ سے ٹریننگ حاصل کی ہے، جن میں نمبر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے جنید احمد کا نام بھی شامل ہے 

Asia Times Desk

 نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز ) یونین پبلک سروس کمیشن upsc نے سول سروسز کے فائنل نتائج کا اعلان کردیا ہے، جسے یونین پبلک سروس کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ upsc.gov.in پر جاکر دیکھا جا سکتا ہے، امیدوار اپنا رزلٹ یو پی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر چیک کر سکتے ہیں-
اس بار کنشک کٹاریہ نے ٹاپ کیا ہے، ابتدائی 25 ٹاپرس میں 15 لڑکے اور 10 لڑکیاں شامل ہیں، سب سے خاص بات چھتیس گڑھ کے نکسل زدہ علاقے
دنتےواڑہ کی ایک لڑکی نمرتا جین نے اس بار بارہویں پوزیشن حاصل کی ہے
تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے جنید احمد
کامیاب امیدواروں کی لسٹ میں ZFI  کے وہ 18 فیلوز بھی شامل ہیں، جنہوں نے  زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی تربیت گاہ سے ٹریننگ حاصل کی ہے،
جن میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے جنید احمد کا نام بھی شامل ہے 
کامیاب امیدواروں کی لسٹ میں ZFI  کے  18 فیلوز بھی شامل
ٹاپ ٹین لسٹ
1. کنشک کٹاریہ
2. اکشت جین
3. جنید احمد
4. شرون کمات
5. سرشتی جینت دیش مکھ
6. شبھم گپتا
7. کرناٹی ورنا ریڈی
8. ویشالی سنگھ
9. گنجن درویدی
10. تنمے وشسٹھ شرما
اس بار مجموعی طور پر IAS کے لئے 180، IFS کے لئے 30، IPS کے لئے 150، سینٹرل سروسز گروپ A کے لئے 384 اور گروپ B کے لئے 68 امیدواروں کا انتخاب عمل میں آیا ہے، جن میں جنرل کٹیگری کے 361، OBC کے 209، SC کے 128 اور ST کٹیگری کے 61 امیدوار شامل ہیں
یو پی ایس سی پندرہ دن بعد تمام کامیاب امیدواروں کی مارکشیٹ اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *