اُردو پریس کلب انٹر نیشنل دُبئی چیپٹر صدر کو صدمہ 

Azhar Umri Agra

آگرہ : (ایشیا ٹائمز آگرہ )  اُردو پریس کلب انٹر نیشنل کے دُبئی چیپٹر صدر عرفان اظہار کی والدہ شکیلہ اظہار کا انتقال ۷۳ سال کی عمر میں علی گڈھ واقع اُن کی رہائش گاہ پر ہو گیا، شکیلہ اُردو ادب کے مشہور معروف شخصیت ڈاکٹر اظہار الحسن کی اہلیہ تھی ، اُن کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ، پریس کلب کے بین الاقوامی جنرل سکریٹرری طارق فیضی نے کہا کہ شکیلہ اظہار ادب نواز تھیں۔

ڈاکٹر اظہار سے نکاح کے بعد اُن کی ادب نوازی میں فروغ حاصل ہوا، اُن کی پرورش اور سرپرستی کی وجہ ہے کہ اُن کا بیٹا عرفان اظہار مصنف اُردو ہندی اُور ان بی کی اہلیہ دیبا عرفان انگریزی کی مشہور مصنف ہیں،

شکیلہ کے انتقال پر اعظم خان ( سابق وزیر ) ، شکیل احمد ( مرکزی وزیر)، عابد شمیم ( جج) ڈاکٹر ہریوم ( آئی اے ایس )، ڈاکٹر معراج الدین ( سابق وزیر) ، اجے پانڈي ( جی ایس ٹی کمشنر ) داجیش سنگھ ( جی ایس ٹی کمشنر ) خالد نسیم ( سینئر صحافی) راشد نسیم صدیقی ایڈوکیٹ ، اظہر عمری ( اُردو صحافی) اکھیلش مشرا ( ڈی ایم ، پیلی بھیت) نے افسوس ظاہر کیا ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *