امریکی سینیٹر جان میکن کا انتقال

us-senator-mccain-dies

Asia Times Desk

واشنگٹن  (رائٹر) امریکہ میں ایری زونا کے ری پبلکن سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار جان میک کین بیماری کی وجہ سے ہفتہ کو انتقال ہو گیا۔ وہ 81 سال کے تھے۔
ان کے دفتر نے بتایا کہ مسٹر جان میک کین دماغ کے کینسر ‘گلاوبلااسٹوما’کا سامنا کررہے تھے۔ اس سلسلے میں انہیں گزشتہ سال جولائی میں پتہ چلا۔ وہ 2018 میں امریکی سینیٹ میں نظر نہیں آئے تھے۔اس سال اپریل میں آنت میں انفیکشن کے علاج کے لئے سرجری کی گئی تھی۔ وہ تین دہائی سے زیادہ عرصے سے ایری زونا کے سینیٹر تھے۔

ان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق میک کین کا انتقال ہفتہ کی شام 4:28 بجے ہوا۔ ان کے انتقال کے وقت ان کی بیوی سنڈی اور خاندان کے کچھ اور افراد وہاں موجود تھے۔
ایری زونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008 کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا تاہم وہ سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہار گئے تھے۔

جان مکین 29 اگست 1936 کو پیدا ہوئے تھے اور ان کے والد امریکی بحریہ میں کمانڈر اور دادا ایڈمرل تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر جان میک کین کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *