عثمان سینٹر فار ہیومن ڈیویلپمنٹ نے نئی نسل کی تربیت کے لیے پیش قدمی کی ، کئی پروجیکٹوں کو شروع کرنے کا کیا اعلان

Asia Times Desk

 سدھارتھ نگر :  (ایشیا ٹائمز) عثمان سینٹر فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کے اراکین اور  مجلس مشاورت کا ایک اجتماع  سینٹر کے  چیئر مین  عتیق خان کی سربراہی میں ہوا ۔  جس میں کئی اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اصلاح معاشرہ کے طور طریقے زیر غور آئے ، اس موقع پر  گریٹ انڈیا ویلفیر فاونڈیشن کے چیئر مین نوراللہ خان بطور مہمان شریک ہوئے اور اپنے تجربات کی روشنی میں مفید مشوروں سے نوازا
میٹنگ میں  نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر عملی اقدامات کو ضروری قرار دیا گیا  اس موقع پر کچہ دینی کتابوں( تحفة الواعظين/دعائيں/تفهيم الفرائض) کی تقسیم عمل میں آئی اور
کچہ اہم فیصلے لئے گئے جن کی تفاصیل کچہ اس طرح سے ہے
  1-سینٹر کی طرف سے جید اساتذہ کے ذریعہ ہر اتوار صبح 11بجے سے لیکر 1 بجے تک بچوں (طلبہ) کو انگریزی کی بنیادی قواعد کی جانکاری دینے کے ساتھ انگلش اسپیکنگ  کا اہتمام کیا جائے گا
2-ایک لائبریری کا جلد ہی افتتاح ہوگا جو روز آنہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 تک اور سہ پہر 2 بجے سے لیکر 6 بجے تک کھلی رہے گی
3- اونچی کلاس کے بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دی جائے گی
4-وقتا فوقتا مختلف موضوعات اور عناوین پہ ورکشاب کا انعقاد کیا جائے گا
5-مستقبل میں عربی زبان کی اسپیکنگ کے ساتھ ساتھ مخارج کے ساتہ قرآن کریم کو پڑھنے کی مشق کرائی جائے گی ان شاء اللہ
میٹنگ میں شریک ہوئے تمام ممبران و ارکان شوری کا تہ دل سے شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *