گڈھوں میں تبدیل ہوچکی سڑک کی مرمت کاکام شروع

Asia Times Desk

مہنداول سنت کبیر نگر:   ترقیاتی بلا ک بلہر کے موضع کیتھولیا میں گڈھوں میں تبدیل ہوچکی سڑک کی مرمت (نوتعمیر)کاکام شروع ہو گیا ہے جس سے گاو¿ں واطراف کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔معلوم ہو ک موضع کیتھولیا واقع یہ سڑک تقریباََ چار کلو میٹر لمبی ہے ،جو بھگوساسے شروع ہو کربھیلاکلاں ،سمنتھا،کیتھولیا اوربلوا سینگرہوتے ہوئے بانسی رودھولی ،بستی ڈومریا گنج نیشنل ہائی وے سے مل جاتی ہے ،آمدورفت کے لحاظ سے یہ سڑک بڑی اہمیت کی حامل ہے ،

 

اس سڑک کا حال یہ ہے کہ ہلکی سی ایک بارش میں تالاب کی طرح بھر جاتی ہے جس سے بڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکل تو دور کی بات پیدل چلنا بھی دشوار ہوجاتا ہے ،بارش کے مہینے میں تو یہ سڑک پوری طرح سے بند ہو جاتی ہے کی آمدورفت پوری طرح بند ہوجاتی ،اطراف و جوانب کے لوگ گھروں میں قید ہو کررہ جاتے ہیں ۔

گذشتہ دنوں اس پریشانی کے حل کے لئے وہاں کے لوگوں کو لے کر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے جنرل سیکریٹری وسیم خان وسیم اورسماجی کارکن سلمان کبیرنگری نے ایک مظاہرہ کیا جس کی خبر موقر اخبار روزنامہ انقلاب نمایاں طور پر شائع کی ۔اس خبر سے ضلع انتظامیہ کی آنکھ کھلی اور سڑک کا کام شروع ہو گیا ،

اب امید ہے کہ اس پریشانی سے متعلقہ لوگوںکو جلد سے جلد نجات حاصل ہوجائے گی ، لمبے عرصے سے گڈھے میں تبدیل ہو چکی مذکورہ سڑک کی تعمیر شروع ہوتے دیکھ کرگاو¿ںوالوں میں کافی خوشی اور جوش وخروش ہے ،گاو¿ں کے ہی حاجی الیاس خان،ماسٹر صابر علی ،نثار احمد ،جبار احمد ،نورالہدیٰ ،زعیم خان ،مہیندر کمار،جگن ناتھ گوتم وغیرہ نے کہا کہ اب برسات کے دنوں میں ہمیں گاو¿ں میں قید ہو کر نہیں رہنا پڑے گا ،انھوںروزنامہ انقلاب،ایم آئی ایم رہنما وسیم خان وسیم اورسماجی کارکن سلمان کبیرنگری کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *