جنگلی بلی ڈاکٹر بن گئی

Asia Times Desk

ممبئی: بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا ڈاکٹر بن گئیں۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شماران اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف بالی ووڈ میں کامیابی حاصل کی بلکہ ہالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے بھی گاڑے اور خوب داد حاصل کی۔

پریانکا چوپڑا کے حصے میں مس ورلڈ، سماجی خدمات پر بین الاقوامی ایوارڈ، دنیا کی سب سے زیادہ آمدنی والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہونے سمیت متعدد اعزازات ہیں۔ اداکارہ اب نئے اعزاز پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہیں۔ پریانکا کو

 بریلی انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل بارہا اداکارہ یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کی خواہش رہی ہے کہ وہ ایک بار پھر کالج جائیں اور اپنی گریجویشن کی ڈگری حاصل کریں جو وہ شوبز مصروفیات کے باعث پوری نہیں کر سکی تھیں۔

ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کے حوالے سے پریانکا کی والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پریانکا کے سماجی خدمات کے حوالے سے کام کو خوب سراہا جا رہا ہے اور بیٹی اس اعزاز کی حقدار ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ کے دو نئے پراجیکٹ میں کام کرنے جا رہی ہیں جب کہ بالی ووڈ میں بھی سنجے لیلا بھنسالی کے ہمراہ ایک بڑا پراجیکٹ کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *