یوم قد س پر ہلو ر کے مسلمانوں نے اسرائیل کے غاصبا نہ قبضہ اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کیا‎

Asia Times Desk

بستی زون (ایشیا  ٹائمز /زبیر احمد ) بیت المقدس اور مسلمانوں کے قبلہ اوّل پر اسرائیل کے غاصبا نہ قبضہ اور فلسطینی مسلمانوں پر هو رھے ظلم و تشد د کے خلاف ہلو ر کے مسلمانوں نے جلوس نکال کر امریکہ اور اسرائیل کے کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگاے _ظلم کے خلاف منا ے جانے والے اس بین الاقوامی  دن کو یوم قد س کے نام سے جانا جاتا ھے .
اس موقع پر مولانا محمد حسن نے کہا کہ جب تک فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا تب تک دنیا میں صحیح معنوں میں انصاف نہیں ہوگا .
مولانا محمد حسن نے کہا کہ فلسطین میں بے قصور مسلمانوں پر اسرائیل کے زریعہ امریکہ کے اشارے پر ظلم و تشد د کیا جا رھا ھے ،جس کی وجہ سے پوری دنیا میں دهشت گردی قایم ھے اور اس کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل ھے ،صدر جمہوریہ کو مکتو ب لکھ کر ایس ڈی ایم کی غیر موجودگی میں صدر تھا نہ ڈومر یا گنج کو سونپا گیا .
محمد حسین کی صدارت میں درگاہ چوک سے جلو س نکالا گیا ،جلوس امام با ڑ ہ حسینیہ ،بابل ،ابو طالب سے ہوتے ہوے ہلو ر خاص چو راہا پر پہنچا پورا ہلو ر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف مر دہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *