مسلم نوجوان سول سروسیز امتحان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں : ڈاکٹر سید ظفر محمود

Ashraf Ali Bastavi

لکھنو، مسلمانوں کی حصہ داری سول سروسیز میں اس لیے کم ہے کہ وہ بہت کم تعداد میں اس امتحان میں شریک ہوتے ہیں ،اس لیے ضروری ہے کہ قابل تر ین مسلم نوجوانوں کو اس جانب مائل کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ آئی اے ایس زکوۃ فاونڈیشن آف انڈیا چئر مین  ڈاکٹر سید ظفر محمود نے  لکھنو میں منعقد   سول سروسیز کی تیاری کے تناظر مین منعقد ایک ورک شاپ میں کیا جس کا انعقاد  زکات فاونڈیشن کے زیر اہتمام کیا گیا تھا ۔

یہ اورینٹیشن پروگرام دارالعلوم فرنگی محل میں اسلامک سینٹر آف انڈیا اور انسٹی تیوٹ آف سوشل ہارمنی اپلفٹمینٹ لکھنو کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا ۔ خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی لکھنو کے سابق وائس چانسلر  انیس انصاری نے ڈاکٹر سید ظفر محمود کا خیر مقدم کیا،اس موقع پر انہوں نے   کہا کہ ہمیں اس کاز کا بھر پور تعان کرنا چاہیے ۔اس موقع پر  مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ کہ جب تک مسلمانوں نے تعلیم کی راہ اختیار کی کامیابی سے ہم کنار ہوئے ، ہمیں اس طرح کی کاوشوں کا ساتھ دینا چاہیے ،اس مشن کو آگے بڑھنانے کی ضرورت ہے ۔

ورک شاپ میں انٹیگرل یونیورسٹی جہانگیر آباد ، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بارہ بنکی ،ممتاج کالیج ، کرامت حسین گرلز کالیج اور اردو اکیدمی ائی اے ایس کوچنگ سینٹر کے طلبا نے حسہ لیا

کانفرنس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر  بریگیڈئر احمد علی ، سابق ڈی جی پی پولیس رضوان احمد ،مولانا ظہیر احمد صدیقی ، نجم الحسن رضوی ، ،ارشد اعظمی ، ضیا ءالحسن عثمانی ،ڈاکٹر رخصانہ لاری ، ڈاکٹر صبیحہ احمد  ، طارق صدیقی  ارشد علی مینائی نے شرکت کی  ۔

کیا د

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *