کب شروع ہوگی سرکاری دوکانوں پر گند م کی خرید ؟

زبیر احمد کی رپورٹ

Asia Times Desk

سدھا ر تھ نگر( ایشیا ٹائمز)کب شروع ہوگی سرکاری دوکانوں پر گند م کی خرید ؟سرکاری محکمہ اب تک گیہوں خرید کرا پانے میں ناکام ،غلہ بیو پاریو ں کی چاندی کٹ رہی ھے اور کسانوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا رھے ہیں گیہوں خرید بیو پار ی _کیی درجن سرکاری گیہوں خرید مر کزوں میں اب تک گیہوں کی شرو عا ت  نہیں کرائی جا سکی ھے جس کے نتیجے میں پرائو یٹ دوکانداروں کی لاٹری لگ گیی ھے.

یہ لوگ دھڑ لے  سے ایک ہزار چھ سو روپے فی کوئیٹل خرید کر بھاری پیما نہ پر اکٹھا کر رھے ہیں جب کہ تحصیل داروں کے ذ ریعے گیہوں خرید مرکزوں کی جانچ بھی کی جا چکی ھے ،وا ضح ھو کہ سرکاری ریٹ کے تحت مرکز وں کو ایک اپریل کو کھولنے کا حکم دیا جا چکا ھے ،اس کے باوجود اب تک مقر رہ تاریخ سے دس دن کے گزر نے کے باوجود بھی خرید کا عمل شرو ع نہیں کیا جا سکا ،جب کہ تیزی سے اس وقت فصل کٹ رہی ہے.

گھر میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اکثر کسانوں کو پورے سال کے کھانے کے علاوہ باقی پیداوار کو فوری طور پر بیچنا پڑ رہا ہے ،کچھ دنوں پہلے تحصیل دار اٹوا راجیش اگر وال نے علا قے کے کیئی مر کز وں کا معا ینہ بھی کیا تھا جس میں سبھی مرا کز بند پا ے گیے تھے ،لیکن  ذمہ داروں پر اس کا کوئی اثر دکھائی نہیں پڑ رہا ہے ،علاقے میں پی سی ایف کے کیی سہکا ری سوسایٹیا ں کے علاوہ پرائو یٹ سوسایٹیا ں بھی گندم خرید مر کز بناے گیے ہیں لیکن اس کے باوجود گیہوں خرید نے کا کام اب تک شرو ع نہیں کیا جا سکا ہے ،پرائو یٹ غلہ بیو پا ریو ں کے چاندی کے دن آ گیے ہیں جب کہ کسانوں کی مجبوریوں کا فا یدہ اٹھا رھے ہیں ،ایسے میں ایس ڈی ایم اٹو ا تر بھو ن نے کہا کہ جلد ہی سبھی مرا کز پر گیہوں خرید نے کا عمل شرو ع کرا دیا جائے گا _

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *