جمعیۃ علماء ضلع بستی نےپلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پرہوئےدہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی

رپورٹ : ز بیر احمد سدھارتھ نگر

Asia Times Desk

 نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز) جمعیۃ علماء ضلع بستی نے بروقت کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پرہوئے خونچکا دردناک دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوے ملک کی سالمیت اور خارجہ پالیسی کو کمزور کرنے کی ناپاک سازش قرار دیا ضلع سرپرست مولانا ظہیر انوار قاسمی نے دہشت گردانہ حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوے اپنے مذمتی پیغام میں کہا کہ اس سے یقینا ملک کی امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آھنگی کو ختم کرنے کی سوچی سمجھی ناپاک سازش کا حصہ جسکو کوئ بہی ہندوستانی پسند نہیں کرتا ہم ملک کے شہید جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ھیں۔

صدر جمعیۃ علماء ضلع بستی نے دہشت گردانہ حملہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ یہ انسانیت اور مزہب کے خلاف زبردست چیلینج ہے انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کی بنیادی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوےکہا کہ وطن عزیز کی وطنیت جمہورت اور حریت کی آبرو کے بچانے کا کام ہر دور میں جمعیۃ العلماء نے زمہ دارانہ طریقہ سے انجام دیا ہے اگر اسکے برخلاف کوئ طاقت ابھرتی ہے تو اسکے لیئےجمعیۃ العلماء سینہ سپر ہو کر کھڑی ہوگئ. جنرل سیکرٹری مولانا قیام الدین القاسمی نے اسطرح کی بزدلانہ حرکت کی مزمت کرتےہوے کہا کہ افسوس ہے کہ ایسے غمناک ماحول میں ملک کے شرپسند اور فرقہ پرست عناصر اس حادثہ کو دوسرا رخ دیکر ملک کی گنگا جمنی تہزیب قومی یکجہتی اور آپسی بھائ چارگی کو ختم کرنے کی تاک میں ہیں جبکہ ایسے قومی سانحہ کے موقع پر تمام باشندگان ملک کو اجتماعی طور پر بغیر کسی سیاست کے مزمت اور احتجاج کے ساتھ آیندہ دشمن کو سبق سکھانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی سخت ضرورت ہے جمعۃ علماء ضلع بستی نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ انکا خون رائیگا نہیں جائیگا قطرہ قطرہ دشمنوں کے انتقامی کاروائ کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوی مزہب دہشت گردی کو پسند نہیں کرتا بلکہ امن پسندی ہر مزہب کا شیوہ ہے اسلام نے ایک انسان کی قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *